شاہد آفریدی کہتے ہیں سیاست میں آنے کی خواہش ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ کے آخر میں رنز بنانے کا گر سیکھنا ہوگا۔
لاہور: شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بہتر ہو رہی ہے، اچھے آل راؤنڈ مل چکے۔ آخر میں رنز نہ کرنے کی خامی پر قابو پانا ہو گا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے بعد فلاحی کام کرنے کو ترجیح قرار دیا۔ کہتے ہیں اسی لئے اپنے گاؤں میں ہسپتال بنایا۔ لالہ کہتے ہیں بہت تیز واک کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کرکٹر ہوں اور کھلاڑی کو اپنی مرضی ہی کرنی چاہئے، اس لئے کسی کی نہیں سنتا۔