پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ یہ نظریات کی جنگ ہے جسےقومی یکجہتی سے شکست دی جا سکتی ہے،اچھے اور خراب دہشتگردوں والی پالیسی نہیں چلنی چاہیے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اصل روح کے مطابق عمل کرانے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت ہے ،دہشتگردوں کے ساتھ ان کے سرپرستوںاورسہولت کاروں کو بھی ختم کیا جائے۔