راولپنڈی (یس ڈیسک) میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے۔ کوئی اچھا یا برا نہیں، تمام طالبان دہشت گرد ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے۔
میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا سانحہ پشاور کے بعد اسکولوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم موجودہ حالات میں دنیا بھر میں سیکورٹی کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ میجرجنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا شمالی وزیرستان کا بیشتر علاقہ آپریشن کے ذریعے کلیئر کرا لیا گیا ہے۔
تاہم افغان سرحد کے قریب چھوٹا سا علاقہ ہے۔ جہاں دہشت گردوں سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔
افغانستان کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاک افغان تعلقات پہلے ہی بہترتھے۔ سانحہ پشاورکے بعد مزید بہتر ہو گئے ہیں۔