اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )اسلام آباد ایکسپریس وے پر میٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے انتظامیہ کو وفاقی دارالحکومت میں ائیر کنڈیشنڈ بس سروس اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ کی فوری فیزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
جڑواں شہروں کے باسیوں کا حکومت سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ ایکسپریس وے پر میٹروبس کی سہولت دی جائے تاکہ جڑواں شہروں اورگردونواح کے علاقے کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے۔