سعودی وزارت لیبر کی طرف سے کمپنیوں کے لیے “ویج پروٹیکشن سسٹم” کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ملازمین کو تنخواہ کم یا تاخیر سے ادا کرنے والوں کفیلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
ریاض (یس اُردو) سعودی عرب میں وزارت لیبر کی طرف سے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ویج پروٹیکشن سسٹم کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔عودی وزارت لیبر کے مطابق ملازمین کو تنخواہ کم یا تاخیر سے ادا کرنے والوں کفیلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ سعودی وزارت لیبر کی طرف سے کمپنیوں کو فوری طور پر نئے ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ قوانین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کمپنیوں کو سخت سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔سعودی عرب میں وزارت لیبر کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ویج پروٹیکشن سسٹم کے 10ویں مرحلے کے نفاذ کا آغاز فوری طور پر کریں اور غفلت برتنے والی کمپنیوں کو سرکاری اداروں کی طرف سے خدمات کی فراہمی بند ہو سکتی ہے۔وزارت کے اعلیٰ افسر محمد الفالح کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے شروع ہونے والے اس مرحلے کا نفاذ 80 یا زائد ملازمین رکھنے والے اداروں پر ہو گا اور اس کے دائرہ کار میں 4087 کمپنیاں آئیں گی جن کے پاس ہزاروں ملازمین کام کر رہے ہیں ۔ویج پروٹیکشن سسٹم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کو مانیٹر کیا جائے گا کہ کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو طے شدہ اجرت بروقت ادا کی جا رہی ہے یا نہیں۔حکومت کی طرف سے اعلان کے بعد اگر کوئی کمپنی غفلت برتے گی تو اس کی تمام خدمات بند کر دی جائیں گی اور یہ پابندی مستقل بھی ہوسکتی ہے ۔