counter easy hit

پنجاب کے کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر۔۔

Good news for Punjab's low salary government employees ..

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے، لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کم تنخواہ دار ملازمین کو ریٹائرمینٹ کے بعد بھی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (پی ای ایس ایس آئی) آرڈیننسس میں ترمیم کی سمری وزیراعلی کی منظوری کے بعد کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کردی گئی ہے۔ لیبر ڈیپارٹمینٹ نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ کم تنخواہ دار ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی صحت کی سہولیات فراہم کرتارہے گا۔ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن آرڈیننسس میں ترمیم کی سمری میں سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمے کے قوانین میں ترمیم کی درخواست کی گئی ہے۔ تجویز کی گئی نئی ترمیم کے مطابق کم تنخواہ دار ملازمین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انکے اداروں کوملازمین کی تنخواہ کا سات فیصد جمع کروانا ہو گا۔ مذکورہ رقم کسی بھی ملازم کے نام سے کم از کم پندرہ سال تک جمع کروانا ہو گی۔ تجویز دی گئی ہے کہ ملازمین کے نام سے کٹنے والی رقوم سے ٹرسٹ فنڈ قائم کیا جائیگااورابتدائی گرانٹ کے طور پر پنجاب حکومت پراجیکٹ کو چلانے کیلئے دو ارب روپے جمع کرائے گی۔ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن 1965میں قائم کیا گیا تھا، تیرہ رکنی گورننگ باڈی کے تحت چلنے والا یہ ادارہ بائیس ہزار تک تنخواہ لینے والے ملازمین اور انکے اہلخانہ کو صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website