counter easy hit

عوام کے لیے خوشخبری۔۔۔ اچانک ایسا اعلان ہوگیا کہ پاکستانی عوام خوشی سے نہال ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی چئیرمین نے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی اے نے کسی بھی کمپنی کو ٹیرف بڑھانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ائیر ٹائم کم ہوگیا ہے جس سے صارفین کو یہ لگاکہ ٹیرف بڑھ  گیا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چئیرپرسن کمیٹی سینٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا جس میں سینٹر فیصل جاوید نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر چل رہی ہے کہ موبائل کمپنیز نے ٹیرف بڑھا دیا ہے، کیا ایس ایم ایس اور کال ریٹس بڑھا دیے گئے ہیں؟ جس پر چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے وضاحت کی کہ کسی بھی کمپنی کو ٹیرف میں اضافے کی اجازت نہیں دی ہے لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیکسوں کی بحالی کے فیصلے کے بعد ائیر ٹائم کم ہوگیا ہے جس سے صارفین کو ایسا لگا کہ ٹیرف بڑھا دیا گیا ہے۔چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے کہا کہ اگر صارفین کی جانب سے ٹیرف مئن اضاافے کے حوالے سے کوئی شکایت ملی تو متعلقہ ادارہ اس مسئلے کو دیکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر پرانے اور نئے ٹیرف کا جو موزانہ پیش کیاجا رہا ہے اس کو دیکھ کر جلد اپنا موقف دیا جائے گا ۔ چئیرپرسن پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ انھیں معلوم ہوا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے کچھ مسافر جو موبائل نہیں لا رہے ان کے نام سے بھی رجسٹریشنز کی جا رہی ہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی کیونکہ جگاڑلگانے مین ہماری قوم بہت آگے ہے۔قائمہ کمیٹی نے اس معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی وفاقی ادارہ محتسب اور کسٹمز حکام سے اس حوالے سے تفصیلات لے کر کمیٹی کو اس سے آگاہ کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website