اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کے عہدیدار گیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف حاصل کر لیے۔ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے بورڈ اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوے گیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے
ساتھ 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر بات چیت مثبت رہی۔ پاکستان کو پروگرام کے مطابق اگلی قسط جاری ہونے کا واضح امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت میں ضروری اصلاحات کی گئیں اور معیشت کے بارے میں پاکستان درست فیصلے کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام طے شدہ اہداف پورے کیے ہیں، پروگرام آن ٹریک ہے۔آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے پاکستان پر بیان دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے وفد نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرضہ معاشی اصلاحات کے لیے دیا جا رہا ہے، پروگرام آن ٹریک ہے، اگلی قسط سے متعلق اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے۔ جیری رائس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پروگرام کے تحت پاکستان نے تمام اقدامات کر لیے ہیں اور اہداف پورے کیے گئے، پاکستان کو معاشی اصلاحات کے لیے چھ ارب ڈالر فراہم کیے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں فنڈ کے وفد نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی معیشت کا جائزہ لیا۔جیری رائس کا کہنا تھا کہ پروگرام آن ٹریک ہے اور اگلی قسط کے بارے میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے۔