وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان اور امریکامیں اچھے دوستانہ تعلقات ہیں، توقع ہے مستقبل میں ان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔
میاں محمد شہبازشریف سے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیونے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان نے ساڑھے تین برس میں کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ،آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں محفوظ، پرامن اورخوشحال ہے۔
امریکی قونصل جنرل نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل کی تعریف کی۔