ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)جمعتہ الوداع،یوم شہادت حضرت علی ؑ اور 27ویں رمضان کے دوران سیکورٹی کاجائزہ لینے کے حوالے سے امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقادڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے صدارت کی جبکہ ضلع بھر کے علماء کرام نے شرکت کیموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جمتہ الوداع کے موقع یوم شہادت حضرت علی ؑ اور 27ویں رمضان کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں۔ تمام مساجد میں2،2مسلح پولیس کے اہلکار تعینات کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے مزیدکہا کہ محکمہ پولیس،ریسکیو1122، سول ڈیفنس سمیت ٹی ایم اے اپنے اپنے انتظامات مکمل کرلیں۔ یوم شہادت حضر ت علی ؑ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی کلےئرنس کے علاوہ صفائی ستھرائی کے اعلی انتظامات کیے جائیں۔27ویں رمضان کے موقع پر مساجدمیں چراغاں کیا جائے۔ڈی سی او ننکانہ کو سیکورٹی برانچ نے اپنے جامع سیکورٹی پلان کے بارے بتایا جبکہ مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے مکتبہ ہائے فکر کے علمائے کرام نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ٹی ایم اوز ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک کے علاوہ ضلع بھر کے دیگر افسران کے علاوہ ڈاکٹر محب النبی طاہر،گوپی سنگھ اور دیگر مذاہب کے افراد نے شرکت کی