گوگل نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی
نیویارک : گوگل نے آئی / او 2017 کے موقع پر گوگل لینز کو متعارف کرایا تھا۔ گوگل لینز ایک مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ہے، جو کیمرے کی مدد سے صارفین کو کسی بھی چیز کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر آگر آپ کسی عمارت کے متعلق معلومات چاہتے ہیں تو اپنے کیمرے کو اس عمارت کی طرف کر کے گوگل لینز سے اس کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں، جس کے جواب گوگل آپ کو اس کے بارے میں ساری معلومات فراہم کرے گا۔گوگل نے گوگل لینز کو پہلے ہی گوگل فوٹوز سے مربوط کر دیا ہے۔ گوگل نے وعدہ کیا تھا کہ جلد ہی یہ گوگل اسسٹنٹ میں بھی دستیاب ہوگا۔ اب گوگل نے وعدے کے مطابق لینز کو گوگل اسسٹنٹ پر جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو گوگل اسسٹنٹ اوپن کر کے کسی بھی چیز کو شناخت کرنے کا کہہ سکتےہیں۔کچھ صارفین اب گوگل اسسٹنٹ میں لینز کا بٹن بھی دیکھ رہے ہیں۔ آپ کو بس کیمرہ اوپن کر کے فوٹو بنا کر لینز سے اس کی تفصیلات طلب کرنی ہے اور یہ آپ کو تفصیلات فراہم کر دےگا۔گوگل لینز اور بھی بہت سے کام کر سکتا ہے۔ مثال کےطورپر آپ اس سے نامانوس زبانوں میں لکھی ہوئی تحریر پڑھ سکتے ہیں۔ گوگل لینز کسی بھی لکھی ہوئی تحریر کا بھی ترجمہ کر سکتا ہے۔گوگل لینز کسی بھی پوسٹر یا تصویر سے کسی تقریب کی معلومات اخذ کر سکتا ہے۔گوگل لینز کسی بھی بزنس کارڈ پر درج معلومات سے آپ کو آگاہ کر سکتا ہے۔بزنس کارڈ پر درج فون پر کال کر سکتا ہے۔گوگل اپنی تمام مصنوعات کو گوگل اسسٹنٹ میں شامل کر رہا ہے۔ اس طرح صارفین کو بار بار بہت سی ایپ بدلنی نہیں پڑتیں۔ یہ اپ ڈیٹس اب ہر کسی کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔