counter easy hit

گوگل نے چیمپئینز ٹرافی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا

لندن: آج سے انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہورہا ہے جس میں دنیا کی 8 صف اول کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس حوالے سے گوگل نے بھی ڈوڈل گیم مترادف کرادیا ہے۔

Google launched a new Doodle on the occasion of Champions Trophy

Google launched a new Doodle on the occasion of Champions Trophy

چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے سجنے کو تیار ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان اوول لندن میں کھیلاجارہا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔ گوگل کا کرکٹ کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ڈوڈل خاصا دلچسپ بھی ہے۔ چیمپیئنزٹرافی کا ڈوڈل نہ صرف تصاویریا کسی وڈیوپرمنحصرہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website