پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) گوگل نے سولر انٹرنیٹ ڈرونز کی تیاری کے لئے خفیہ طور پر ’سکائی بینڈر‘ نامی پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ میکسیکو میں نہ صرف ان ڈرونز کی تشکیل کی جا رہی ہے بلکہ میکسین فضاءمیں ان سولر ڈرونز کی تجرباتی پروازیں بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔
لائف بوٹ ڈاٹ کام کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے سپیس فلائٹ کمپنی ورجن گلیکٹک سے اپنے سولر انٹرنیٹ ڈرونز کے تجربوں کے لئے 15000سکوئر فٹ کی بلندی پر جگہ بھی کرایہ پر حاصل کر لی ہے۔
’سکائی بینڈر‘ پراجیکٹ کے ذریعے فی سیکنڈ 4جی انٹرنیٹ سے 40گنا تیز رفتاری سے صارفین کو گیگا بائٹس ڈیٹا مہیا کیا جا سکتا ہے۔