ملکہ ترنم نور جہاں کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نور جہاں کا اصل نام اللہ رکھی وسائی تھا اور آپ 21 ستمبر کو پیدا ہوئیں۔ نور جہاں نے تقریباً 60 سالہ دور میں 18000 ہزار گیت گائے اور ان کے درجنوں قومی نغمے آج بھی بہت زیادہ سراہے اور سنے جاتے ہیں۔ نور جہاں نے پہلے برٹس انڈیا اور پھر پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور ان کی سریلی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا لقب دیا گیا۔ نور جہاں کو 1965 کی جنگ میں فوجیوں کے خون کو گرمانے والے گیت گانے پر صدر ایوب خان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جب کہ 1987 اور 2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔