لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔
Got a 15 year old bank statement which will prove the innocence of Imran Khan, Jemima
عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی، اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ اراضی کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے موکل کو بنی گالہ اراضی کی خریداری کی دستاویزات نہیں مل رہیں جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ جمائما خان کی جانب سے ریکارڈ پیش کئے جانے تک معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور عمران خان کو 5 ترسیلات (ٹرانزیکشنز) کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی۔