اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی اونے پونے داموں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔
چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی، اس معاملے میں گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کوکوڑیوں کے بھاؤ اومنی گروپ کو فروخت کیا گاب، اس معاملے میں سرکاری ذرائع کا بے دریخ استعمال بھی ہوا، معاملے سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اورسابق وزیراعلی قائم علی شاہ اپنے بیانات بھی نیب کو ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ قبل ازیں اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے بھی نیب کی تفتیش مکلس ہو چکی ہے۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد کیس میں بڑی گرفتاریوں کا امکان بھی ہے۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے آیا ہوں، ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ساتھ لے جاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا لندن پہنچ گئے ایئر پورٹ پر پاکستان ہائی کمیشن عملے نے فیصل واوڈا کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس پاکستان لے جانے کیلئے یہاں آیا ہوں، دونوں شخصیات کے گلے میں ہاتھ ڈال کر اپنے ساتھ لے جاؤں گا۔ اور اب وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے۔