counter easy hit

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے

کراچی (یس اردو نیوز )ترجمان گورنر ہاﺅس نے کہاہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر

Governer Sindh Justice Retired Saeed uz Zaman Siddiqui died in Karachi

Governer Sindh Justice Retired Saeed uz Zaman Siddiqui died in Karachi

گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ پاکستان کے چیف جسٹس رہے اور ان کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات کے باعث انہیں 11نومبر 2016کو گورنر سندھ تعینات کیا گیالیکن عہدے کا حلف اٹھانے کے دو دن بعد ہی وہ شدید بیمار ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم کچھ طبیعت سنبھلنے پر15دسمبر کو انہیں گورنر ہاﺅس منتقل کر دیا گیاتھا جہاں ایک کمرے کو مستقل طور پر ہسپتال کی طرح کا سیٹ کیا گیا تھا جس آکسیجن سمیت دیگر سہولیات بھی رکھی گئیں تھیں لیکن آج دوپہر ان کی طبیعت دوبارہ ناساز ہو گئی انہیں سینیے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث نہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے ۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937کو بھارت کے شہر لکھنو¿ میں پیدا ہوئے اور وہ سندھ کے 31ویں گورنر تھے ۔ سعید الزماں صدیقی نے پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے بھی انکار کر دیا تھا ۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے جسٹس ریٹائرد سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیاہے ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے بحیثیت جج اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website