حکومت اور تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے اسے اپنی اپنی جیت قرار دے دیا، خواجہ آصف کہتے ہیں سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کرتے ہیں، حامد خان کے نزدیک حکومت نے کمیشن بنانے میں سات ماہ ضائع کر دیئے، شیخ رشید نے کہا سپریم کورٹ نے احتجاج سے منع نہیں کیا۔
اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے پر حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق کر لیا۔ لیگی وزراء نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا، سیاسی مخالفین بھی غیرسیاسی طریقے چھوڑ دیں۔
پی ٹی آئی رہنماء کہتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، ٹی او آرز پر حکومت نے سات ماہ ضائع کئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔
پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت اور تحریک انصاف متفق نظر آئیں لیکن الزام تراشی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔