لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوہدایت کی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا نیا چیئرمین تیس روز کے اندر مقرر کیا جائے۔ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی اے کا عہدہ نہ چھوڑنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کی کہ پی ٹی اے کا نیا چیئرمین تیس دن میں مقرر کیا جائے ۔وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ معیاد مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،نئے چیئرمین کی تقرری کے لئے اخبارات میں اشتہار دیا جائےگا ۔درخواست گزار شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سید اسماعیل نے معیاد پوری ہونے کےباوجود چیئرمین عہدہ نہیں چھوڑا ، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔