اسلام آباد(ایس ایم حسنین)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پرعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازارگرم ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔اسفند یارولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کی حمایت کرتے ہیں لیکن سلیکٹڈ احتساب کسی طور بھی قبول نہیں ہے۔ اسفند یارولی نے کہا کہ حکومتی اراکین کے خلاف ثبوت آنے کے باوجود بھی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔