وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مخالفین دھرنے دیتے رہیں، ہم ملک کو ترقی دینے کا عمل جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری کا بلوچستان کے علاقے دکی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست جمہور کا نام ہے اور جمہور عوام ہیں، جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساتھ ہیں۔ دھرنوں اور غیر جمہوری طریقوں سے حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔ مخالفین دھرنے دیتے رہیں، ہم ملک کو ترقی دینے کا عمل جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم چاہیں تو اتحادیوں کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا بند کر سکتے ہیں۔ 2018ء کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا بھی عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ انہوں نے خطاب کے دوران تحصیل دکی اور تحصیل سوراب کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔