شعبہ تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ ایلیمنٹری میں ہے، اعلی معیار کی تعلیم فراہم کر دیں تو ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا: نجی یونیورسٹی کی تقریب سے مراد علی شاہ کا خطاب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتعلیم کے شعبے میں کوئی کامیابی حاصل نہ کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شعبہ تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ ایلیمنٹری میں ہے، اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنے سے ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ایک نجی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت شعبہ تعلیم میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن ہم بہتری کے راستے پر چل پڑے ہیں۔ شعبہ تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ ایلیمنٹری میں ہے۔ معیار تعلیم میں اضافے کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ متعارف کرائی۔ انہوں نے کہا اعلی معیار کی تعلیم فراہم کر دیں تو ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا، تعلیمی شعبے میں ایمرجنسی لگائی ہے۔ بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل تعلیم میں ہے،نجی شعبے کی شراکت سے سندھ میں معیار تعلیم بہتر ہوا ہے۔