کراچی…….موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی غیر حاضر رہے۔ کراچی میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج زمزمہ پر سیکریٹری تعلیم سندھ نے چھاپا مارا ،27 میں سے صرف 5 اساتذہ حاضر پائے گئے۔نئے سال کے پہلے دن موسم سرما کی تعطیلات کے بعدتعلیمی اداروں میں طلبا کی تعداد تو کم تھی ہی، ساتھ ساتھ اساتذہ بھی غیر حاضر رہے۔غیر حاضر اساتذہ کی خبر ملی توگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زمزمہ پر سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہونے خود چھاپا مارا۔چھاپے کے دوران 27 میں سےصرف 5 اساتذہ حاضر تھے جبکہ باقی عملہ چھٹی منا رہا تھا ۔ سیکریٹری تعلیم نے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ ساتھ ہی غیر حاضر عملے سے متعلق ڈائریکٹر کالجز اور ریجنل ڈائریکٹر سے جواب بھی طلب کیا جائے گا۔