اسلام آباد میں حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی سے دھرنے کے معاملے پر تعاون کی درخواست کر دی۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور پانامہ لیکس کے ٹی او آرز پر مشاورت کے حوالے سے حکومت متحرک ہو گئی۔ حکومتی وفد نے دھرنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا تعاون حاصل کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ پی پی پی کی طرف سےخورشید شاہ، اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ شریک ہوئے جبکہ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق اور حاصل بزنجو شامل تھے۔ دو طرفہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے 2 نومبر دھرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی وفد نے دھرنے کے معاملے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون کی درخواست بھی کی۔