counter easy hit

حکومت نے ایف آئی اے کو گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا

Gilani

Gilani

لاہور : سابق صدر آصٖف زرداری کے سخت بیان کے بعد حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ حکومت نے آصٖف زرداری کو منانے کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کر دی اور پہلی کوشش کے طور پر حکومت نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

دس ارب روپے سے زائد کے ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف گیلانی اور امین فہیم کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا۔ آصف زرداری کے بیان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھوتے کر کے مکر جاتے ہیں۔

پیپلز پارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانے والوں کے اپنے تانے بانے پتہ نہیں کہاں کہاں ملتے ہیں۔