اسلام آباد: وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ق لیگ اور پی ٹی آئی میں معاملات طے پا گئے۔ ق لیگ کو وفاق میں 2 اور پنجاب میں 2 وزارتیں ملیں گی۔
وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ق لیگ اور تحریک انصاف میں معاملات طے پا گئے ہیں، وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کو 2، 2 وزارتیں ملیں گی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سپیکر شپ بھی ق لیگ کو ملے گی، چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے سپیکر ہوں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ق لیگ کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی جس میں وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔