اسلام آباد (یس اردو نیوز) حکومت پاکستان نے نیویارک کے منہیٹن کے علاقے میں موجود پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کی بھی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ، نجکاری سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے اور اس پر غور کرنے کیلئے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ کابینہ نجکاری کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹلز نیویارک کی نجکاری کا جائزہ لیا جائے گا ،پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی آمدن متوقع ہے،یہ نیو یارک کے منہیٹن کے علاقے میں موجود ہے اور روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی اہم ترین عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔