لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور مسائل حل کرنے کی بجائے صرف زبانی کھوکھلے دعوؤں اور نعروں کی سیاست کررہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے موجودہ حکمرانوں نے پر زور اپیل کی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام اپنے بچوں کے ساتھ خود کشیاں کرنے اور بچے فروخت کرنے کی بجائے باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں اور نعروں کی سیاست کی بجائے لوگوں کی عملی خدمت کو فروغ دیں اور مسائل حل کرانے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ خوشحالی اور ترقی کا خواب شرمندہ تعمیر ہوسکے