counter easy hit

حکومتی پاپندی کے باوجودضلع بھر میں ماچس پٹاخوں کی تیاری ،فروخت اور استعمال کا سلسلہ جا ری

Government hijaab

Government hijaab

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )حکومتی پاپندی کے باوجودضلع بھر میں ماچس پٹاخوں کی تیاری ،فروخت اور استعمال کا سلسلہ جا ری ،نمازیوں ،مریضوں اور طلبا ء سمیت شہریوں کا سکون غارت ہو گیا ، ڈی پی او ننکانہ سے فوری نوٹس لینے اور ماچس پٹاخے فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی طرف سے آتش بازی پر سختی سے پاپندی کے اعلانات کے باوجود ضلع بھر میں ماچس پٹاخوں کی تیاری ،فروخت اور بچوں اور منچلے نوجوانوں کی طرف سے سر عام استعمال ہو رہا ہے ،باالخصوص منچلے نوجوان بزرگ افراد اور خواتین کے قریب ماچس پٹاخے چلا کر چھوڑ دیتے ہیں جس کے پھٹنے کے بعد ان خواتین اور بزرگوں کی حالت قابل رحم ہو تی ہے ،بعض اوقات یہ پٹاخے دل کے مریضوں کے لئے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں ،شب برات قریب آتے ہی ان ماچس پٹاخوں کی تیاری ،فروخت اور استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،ان ماچس پٹاخوں کی آواز سے نمازیوں ،امتحانات کی تیاری میں مصروف طلباء اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،مقامی شہریوں محمد اشفاق ،محمد جاوید ،حاجی تنویر ،عبد الستار ،عمران علی اور دیگر نے ساری صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور بلا امتیاز کاروائی کا مطالبہ کیا ہے