لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومتی لوگ سفا ک ہیں،عمران خان کی کابینہ کی ترجمان مذاق کررہی ہوتی ہیں، حکومت غیرقانونی دستاویز پر دستخط چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
فردوس عاشق اعوان کو پتا ہونا چاہیے نوازشریف کروڑوں پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں، نواز شریف صاحب کی صحت سب سے اہم ہے،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی صورت حال اس وقت قدرے بہتر ہے، وقت ضائع ہوا تو وفاقی حکومت ذمے دار ہوگی،عمران خان سیاسی دباؤ کے سامنے ایسے دب جاتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومتی لوگ سفا ک ہیں،عمران خان کی کابینہ کی ترجمان مذاق کررہی ہوتی ہیں،ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرقانونی دستاویز پر دستخط چاہتی ہے،وفاقی وزراءاس معاملے پر مذاق کررہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ماضی میں بھی بیرون ملک جانے کے لیے اثاثے بطور ضمانت جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی نیب کرنل(ر) شہزاد انوربھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نے نواز شریف نے 2000میں باہرجاتے ہوئے اثاثے بطورضمانت رکھوائے تھے، نوازشریف نے ماڈل ٹاﺅن کاگھر، جائیداد اور اتفاق فاﺅنڈری بطورضمانت دی تھی‘شہزاد انوربھٹی کے بقول نوازشریف ہرماہ رقم بھی جمع کرایا کرتے تھے لیکن جب نوازشریف پاکستان واپس آئے توعدالت کے ذریعے جائیداد واپس لے لی. انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہرماہ جورقم جمع کراتے تھے وہ بھی واپس لے لی تھی‘سابق ڈی جی نے کہا کہ نیب نے نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈلوایاتھا اور اب نیب نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی حمایت نہیں کرسکتی، نیب کاقانون ایک ہی بات کہتاہے کہ پلی بارگین کریں، یہ کرپشن کاکیس ہے جو نیب قانون کے مطابق حل ہوگا. شہزاد انوربھٹی نے کہا کہ عدالت نوازشریف کوایک کیس میں مجرم قراردے چکی ہے اور نوازشریف کاکیس اب قانون کے مطابق ہی چلے گا ۔