Qamar uz Zaman, Kaira, President, PPP, Punjab
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ختم نبوت کے طے شدہ معاملے کو جان بوجھ کر چھیڑا۔لاہور میں پریس کانفرنس کےد وران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اس عمل سے نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانی چاہتی ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میرا اور اچکزئی کا نظریہ ایک ہے، کیا میاں صاحب سرحدوں کو نہ ماننے والے نظریے کی بات کر رہے ہیں؟پی پی رہنما نے یہ بھی کہاکہ افسوس اب میاں صاحب قومی نظریے کی بات نہیں صرف اپنی جماعت کو بچانے کی بات کر رہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ کوئٹہ جلسے میں نواز شریف نے پھر ججوں کو پانچ لوگ پانچ لوگ کہہ کر ان کی توہین کی، دوسری طرف عمران خان ہیں جو طالبان کے ساتھ مل کر نئے پاکستان بنانے پر لگے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سمیع الحق کے ساتھ مل کر بنائے جانے والے پاکستان کو ہم نہیں مانیں گے