گجرات(انور شیخ سے ) تھانہ بی ڈوثرن پولیس نے ٹی او آر گجرات چوہدری طارق ورائچ کی رپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر کے قریبی ساتھی عرفان مٹو کے خلاف کار سرکار مین مداخلت کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا ہے یاد رہے کہ ن لیگ کے راہنما عرفان مٹو نے ٹی ایم او چوہدری خرم کے آفس مین گھس کر چوہدری طارق ورائچ اور ان کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں تھی،پولیس نے ملزم کے خلاف 506/324/386ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے