لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن اس وقت بے یقینی کاشکار ہیں ، حکومت کے جانے کی تاریخیں مل رہی ہیں ، کہاکہ وزیر اعظم نے نواز شریف کوجو آفر کی تھی ، اس میں شرط لگائی تھی لیکن وہ ہائیکورٹ
کے فیصلے پر بغیر شرط کے چلے گئے ۔ اب اس بارے میں باتیں کرنا توانائی کو ضائع کرناہے لیکن لگتاہے کہ عمران خان کو اپنے ساتھیوں کی طرف سے کچھ باتیں کی جارہی ہیں، ایسی باتیں پچھلی حکومتوں کے بارے میں بھی کی جاتی رہی ہیں لیکن حکومت میں ہم کو بے یقینی کی فضا نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ حکومت کے جانے کی تاریخیں مل رہی ہیں ،ایسی باتیں پچھلی حکومتوں کے بارے میں بھی کی جاتی رہی ہیں لیکن حکومت میں ہم کو بے یقینی کی فضا نظر آتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے نواز شریف کوجو آفر کی تھی ، اس میں شرط لگائی تھی لیکن وہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر بغیر شرط کے چلے گئے ۔ اب اس بارے میں باتیں کرنا توانائی کو ضائع کرناہے لیکن لگتاہے کہ عمران خان کو اپنے ساتھیوں کی طرف سے کچھ باتیں کی جارہی ہیں۔حسن عسکری کا کہنا تھاکہ حکومتیں تقریریں نہیں کرتی بلکہ کچھ کرکے دکھاتی ہیں ، تبدیلی کی باتیں تو آپ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بھی اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے ،حکومت کو گرانے کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن حکومت کیخلاف ایسی کوئی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا کہ کئی لوگ نواز شریف کو چیئر مین ماﺅ سے بڑا لیڈر سمجھتے ہیں اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ خلافت راشدہ کے بعد اگر کوئی لیڈر ہے تو عمران خان ہیں لیکن ان دنوں حکومت کا کھوکھلا پن سامنے آرہاہے
۔ایاز امیر کا کہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں نہیں چھوڑوں گا لیکن سزایافتہ مجرم تو ایک غیر ملکی جہاز پر بیٹھ کر چلے گئے ، اب وہ جو جہاز پر چڑھ کر جارہے ہیں ، ان کی زندگی میں یہ پہلی بار نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان لاکھ کہیں کہ انسانی ہمدردی لیکن اگر سب کچھ انسانی ہمدردی پر ہو تو پاکستان کی ساری جیلیں خالی ہوجائیں ، یہ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہاہے ۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ عمران خان نے جس بیماری کا ذکر کیاہے ، اس بیماری کو اتناخودنواز شریف نے اپنے اوپر سوار نہیں کیا جتنا ہمارے منتخب وزیر اعظم اپنے اوپر سوار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ابھی اپوزیشن کی کوئی ایسی سرگرمی نظر نہیں آرہی جس کا مقصد حکومت کو ہٹاناہولیکن عمران خان کی بولی سے ظاہر ہوتاہے کہ ان کی حکومت میں کہیں نہ کہیں کچھ گڑ بڑ ہے ۔سلمان غنی کا کہناتھا کہ نواز شریف دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں لیکن عمران خان اور تحریک انصاف نواز شریف کی سیاست کوختم نہیں ہونے دیں گے ۔ عمران خان جس طرح اپوزیشن کو ٹارگٹ کررہے ہیں ۔ اس سے لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ اپوزیشن کی کونسی سے چیزہے جو حکومت کو کھٹک رہی ہے ۔سلمان غنی نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگوں کا جتنا کچومر اس حکومت نے نکالاہے ، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔