سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد ملازمتوں پر سے پابندی ختم کرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ گریڈ 1 سے 15 تک کی تمام اسامیوں پر اشتہارات کے بعد نوکریاں دیں جائیں گی ۔
سندھ میں ملازمتوں سے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ ملازمتوں میں خواتین اور اقلیتوں کے 5 فیصد اور معذوروں کے لیے 2 فیصد کوٹا مختص کیا گیا ہے ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کو نوکریاں دینے کے لیے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ابتدائی بھرتیاں سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے ہی کی جائیں گی۔ ابتدائی مرحلے میں ترقیوں کے ذریعے 40 ہزار سے زائد ملازمین کو پروموشن دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق اب 43 سال کی عمر تک کے افراد بھی نوکریوں کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں