لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین با صلاحیت ، محنتی اورتعلیم یافتہ ہیں خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے
پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیا گیا ہےعمر کی حد میں مزید 3سال کی رعایت دی گئی ہے۔
پاکستان کی 50 فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں بھی خواتین کے موثر کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاپنجاب حکومت نے خواتین کی ترقی اوران کے حقوق کے تحفظ کےلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں خواتیں کا عالمی دن تقاضا کرتا ہے کہ خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کےلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے۔