پشاور (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سکول کے باہر جن والدین نے احتجاج کیا ان کا احترام کرتا ہوں جو میرے ہاتھ میں تھا کیا، آئندہ بھی کرونگا، حکومت با اختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، پاکستانی قوم بہت دلیر ہے، بچوں کو مورال بلند ہے، یہ تاثر دیا گیا سکول کے باہر بدنظمی ہوئی، احتجاج کرنے والے والدین کا احترام کرتا ہوں۔ 65 ہزار سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ناممکن ہے۔
ایک متاثرہ خاتون نے گھر آنے کا کہا، یہاں سے فارغ ہو کر ان کے گھر جائوں گا۔ جن والدین کے بچے شہید ہوئے ان کیلئے یہ بڑی مشکل گھڑی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ صیح معنے میں بااختیار جوڈیشل کمیشن بنائیں تاکہ دھاندلی کی تحقیقات ہو اور ذمہ داروں کو سزا مل سکے۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ، اصل تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے بعد آئے گی ۔ ہم اس وقت موجودہ اتفاق رائے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ۔ تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن کوئی بھی تحقیقات نہیں چاہتا۔ ن لیگ جو جوڈیشل کمیشن بنا رہی ہے اس کا بننا یا نہ بننا ایک برابر ہے۔ جہانگیر ترین اور حامد خان کے حلقوں کا فراڈ سب کے سامنے آ گیا۔
ملک میں الیکشن کے ذریعے حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں ۔ 128 پولنگ سٹیشنز میں فارم 14 اور 15 نہیں تھے۔ 34 ہزار ووٹ ایسے تھے جو الیکشن کمیشن کے مطابق جعلی تھے ، دھرنے کا مقصد 4 حلقے کھلوانا تھا ۔ آئی ڈی پیز کا بوجھ صوبائی حکومت پر ڈال دیا گیا ہے، متاثرین کی آبادکاری کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔18 جنوری کو کنونشن میں مستقبل کا لائحہ عمل دیں دے.