اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، احسن اقبال اور جبکہ تحریک انصاف کی نمائندگی جہانگیر ترین اور اسد عمر کریں گے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب، اڑتالیس گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بنادیں، ہم احتجاج نہیں کریں گے، نوازشریف مذاکرات پر نہ آئے تو نوجوان تیار رہیں
اگلا پلان تیار ہے۔ ادھر سعد رفیق نے کہا کہ سیاست میں بند گلی کا راستہ نہیں اپنایا جاتا، جوڈیشل کمیشن کا معاملہ کوئی چھو منتر سے حل نہیں ہو گا، پھر بھی اگر یہ چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ میں واپس آئیں، وزیر ریلوے کہنا ہے کہ ایک تلوار گردن پر رکھ کر عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی شرطیں مانیں وہ بھی غیر آئینی اور غیر قانونی، یہ ممکن نہیں۔ مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔