اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں، حکومت نے اسحاق ڈار اور احسن اقبال پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنادی ہے جبکہ تحریک انصاف کی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عارف علوی اور شفقت محمود شامل ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مذاکرات کی با ضابطہ دعوت دے دی۔
تحریک انصاف نے بھی حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حکومت کی طرف سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔ پی ٹی آئی ذرائع نے اسحاق ڈار کی جانب سے مذاکرات کے لیے دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کب شروع ہوں گے یہ ابھی طے نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے بھی حکومت سے مذاکرات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی کے دیگرا رکان میں اسد عمر، عارف علوی، اور شفقت محمود شامل ہیں۔