اسلام آباد(یس اردو نیوز)اپوزیشن نے نیب، ایف اے ٹی ایف سمیت مختلف قوانین پرنظرثانی کیلئے مزید وقت کا تقاضا کردیا۔ پارلمانی کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) شامل 06 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے لیجیسلیٹو بزنس کا دوسرا اجلاس پارلیمنٹ میں ہوا۔ ارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی امور کا دوسرا اجلاس پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری،وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،وفاقی وزیر برائے ہاو¿سنگ طارق بشیر چیمہ ،مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، سینیٹر شیریں رحمان، احسن اقبال، جاوید عباسی و دیگر ممبران پارلیمانی کمیٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف، نیب سمیت مختلف قوانین کے حوالے سے دیے گئے مسودے پر غور و خوص کیلئے مزید وقت مانگ لیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے تمام مسودے اپوزیشن کیساتھ شیئر کر دیئے ہیں۔ہم نے اپنا نکتہ نظر ان کی خدمت میں پیش کیا ہے۔اپوزیشن کو مشاورت کیلئے کچھ وقت درکار تھا۔ہم نے بھی تقاضا کیا کہ جس طرح ہم نے نیب کے حوالے سے اپنا موقف تحریر میں پیش کیا ہے آپ بھی اپنا موقف ہمارے سامنے رکھے کہ آپ کی سوچ میں کتنا خلاہے،اور آپ کیا کہنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اسے زیر غور لا سکیں۔
@DiplomacyPak
·
13m
1/5 Foreign Minister
@SMQureshiPTI
said that drafts relating to FATF, National Security and National Accountability Bureau have been sent to opposition.
@DiplomacyPak
·
13m
Replying to
@DiplomacyPak
3/5 The Foreign Minister said process of legislation continues as treasury and opposition have different points of view on different laws.
4/5 He said a 24-member parliamentary committee has been constituted to work out on these differences for a better legislation.
@DiplomacyPak
·
13m
5/5 He said that laws against corruption are not aimed to harass anyone unfairly but those who looted the country ruthlessly should be brought to book.