اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 60 فیصد کمی کا اعلان، وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 52 فیصد تک سیلز ٹیکس وصول کر رہی تھی، تاہم اب موجودہ حکومت نے اس شرح کو صرف 17 فیصد تک مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کے حوالےسے اہم اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم اعلان کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کو ایک مقررہ حد تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر مملکت حماد اظہر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 52 فیصد تک سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا تھا۔تاہم اب تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں 60 فیصد سے زائد کی کمی کر دی ہے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد کی حد تک مقرر کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔ جبکہ اگلے مہینے ممکنہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کیے جانے کا امکان بھی ہے۔