پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اورمعیار میں اپنی مثال آپ ہیں،ساڑھے3 سال میں دیانت کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لا رہی ہے۔
لاہورمیں ملاقات کرنےوالے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگوکرتے ہوئےشہبازشریف نےکہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف پاکستان کے عوام کی ترقی اورخوشحالی چاہتی ہےاور 70 برس کی غلطیوں کی تلافی محنت اور عزم کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ حصولِ اقتدار سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے، باشعورعوام دھرنے والوں اورماضی میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔