اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار، اور خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں عمران خان کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان پر مشاورت کی گئی اور تحریک انصاف سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ مذاکراتی عمل میں وزیراعظم کے استعفے کا کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ الیکشن 2013 کی جانچ پڑتال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بات چیت کی جائے گی۔ حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو دوسرا خط بھی لکھ سکتی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ 2015 میں انجینئرڈ ایشوز سر نہیں اٹھا سکیں گے حکومت حقیقی مسائل پر توجہ دے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 2014 جدوجہد کا سال ہے۔