اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا دور منگل کو ہو گا۔ احسن اقبال اور اسد عمر آج اپنی اپنی لیگل ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان باضابطہ مذاکرات سے پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر آج اپنی اپنی لیگل ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
باضابطہ مذاکرات کا دور منگل کو ہو گا جس میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار اور احسن اقبال شریک ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کی نمائندگی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کریں گے۔