counter easy hit

حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

PTI

PTI

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مشاورت کی ہے۔

تحریک انصاف سے مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے لئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی مشاورت ہوئی جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ برطانیہ سے واپسی کے بعد باہمی صلح و مشورے کے بعد مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل ستمبر میں معطل ہوگیا تھا تاہم 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اپنے پلان سی کے اعلان میں کراچی۔

لاہوراور فیصل آباد کے ساتھ پورے ملک کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اس دوران حکومت سے مذاکرات پر مشروط آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔