فرانس (اشفاق چودھری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں چودھری مظہر گوندل، طارق ندیم آرائیں، مرزا آصف جرال، و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کے تبدیلی وبہتری کے دعوے اور جھوٹے وعدوں کے ساتھ خوبصورت نعروں کے ذریعے عوام کو لبھاکر اقتدار پانے والے نہ صرف اپنے وعدوں کی پاسداری اور دعووں کی تکمیل میں ناکام ہ وچکے ہیں بلکہ آج بھی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچارہے ہیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی عوامی مسائل کا حل ممکن دکھائی نہیں دیتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں چودھری مظہر گوندل ،طارق ندیم آرائیں ، مرزا آصف جرال ، و دیگر نے مزید کہا کے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں اور عوام کی دلچسپی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے اختیار و بے بس ضلعی حکومتیں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرسکتیںاسلئے بلدیاتی انتخابات کی تمام مشق بے مصرف و بیکار ہے کیونکہ اختیارات کی نچلی وسطح تک منتقلی اور عوام کواحتساب کا اختیار دیئے بغیر نہ تو عوامی مسائل کا حل ممکن ہے اور نہ ہی کرپشن و استحصال کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
اسلئے یہ کہنا کسی طور بھی غلط نہیں ہوگا کہ بلدیاتی اداروں کو عوامی خدمت کیلئے مکمل اختیارات و خود مختاری کی فراہمی سے گریز اور صوبائی اسمبلیوں میں قانون سازی کے ذریعے منتخب عوامی نمائندوں کوبے اختیار بناکر بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچانے والے حکمران عوام سے مخلص ہیں اور نہ ہی بلدیاتی انتخابات کے ڈرامے سے عوامی مسائل کا حل یا ان کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے۔