پیرس۔ پاکستان تحریک انصاف فرانس , یورپ کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے حالیہ دنوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابقہ رہنماؤں سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور انسس قائم خانی کی جانب سے متحدہ قائد الطاف حسین پر لگائے الزامات پر کہا ہے کہ پہلے تو سارے الزامات باہر کے لوگوں کی جانب سے لگائے جاتے تھے لیکن اب تو ان کے اپنے اندر کے لوگوں نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور بالآخر سچائی ساری دنیا کے سامنے آ گئی ہے , انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان نے اس وقت الطاف حسین کے بارے میں دنیا کو آگاہی دی تھی جب کوئی ڈر کے مارے متحدہ کہ نام تک زبان پر نہیں لا سکتا تھا
انہوں نے وفاقی وزیر چودھری نثار کے بیان پر حیرانگی کہ اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اتنے سنگین الزامات پر کوئی ایکشن لینے سے انکار کرنا اور یہ کہ دینا کہ صرف الزامات پر ہم کوئی کاروائی نہیں کر سکتے جمہوری معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے , آخر میں انہوں نے حکومت وقت سے پھر مطالبہ کیا کہ ہے کہ مصطفیٰ کمال کے بیان سے سچ سامنے آ گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کے بیان پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔