اسلام آباد (یس ڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کم ازکم 15 روپے کم ہونا چاہیے تھی عجیب بات ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن اس سے بننے والی بجلی مہنگی کر دی گئی۔
حکومت کو 30 نومبر تک مہلت دے رہے ہیں پٹرول اور بجلی کی قیمتیں مزید کم کی جائیں۔ عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان پر بھی فقرہ کسنے سے باز نہ آئے کپتان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ڈیزل کی قیمت نیچے آ گئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئلے کے 6 پاور پلانٹس کے ذریعے بڑا ڈاکا مارا جا رہا ہے۔ پاور پلانٹس کراچی کے بجائے پنجاب میں لگائے جا رہے ہیں جس سے اخراجات بڑھ جائیں گے۔ کوئلے سے بننے والی مہنگی بجلی کی قیمت غریب عوام ادا کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں چھپائے گئے اثاثوں کی نشاندہی کرنے والے کو ہر ایک ہزار پر 300 روپے دیں گے۔ دھرنے کی بدولت بچہ بچہ جان چکا ہے کون ڈاکو ہے اور کون کرپٹ۔