اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے یمن کی صورتحال پر 6 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، قائم مقام سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں یمن کی صورت حال اور پاکستانیوں کے انخلا کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ خواجہ آصف اور سرتاج عزیز نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں یمن کی صورتحال پر 6 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ارکان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور سعودی عرب کی مدد کی درخواست پر ان کی رائے لی جائے گی۔