ملتان (ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کا محور ملکی مفادات کا تحفظ ہے ،بھارت کے ساتھ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔بھارت کو واضح پیغام دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن نئی نسل کو نہ چھیڑا جائے ۔نئے پاکستان میں ھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اورردالفسادمیں بہت کامیاب حاصل کی، پاکستان کا خطے کی خوشحالی میں بہت کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی آوزارپوری دنیا میں پہنچ رہی ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی کوشش جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ دنیا ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے،نئے پاکستان کی سوچ بدل چکی ہے،تحریک انصاف کی کابیوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی کردار ہے۔دوسری جانب بھارت پر تاحال جنگی جنون سوار ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے نظر آتے ہیں۔ گذشتہ روز بھارت کا ایک اور مگ21طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ لیکن ایک اور طیارہ گرنے اور اپنی افواج کی حالت زار دیکھ کر بھی بھارتی آرمی چیف کو ہوش نہ آیا اور انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک اور بیان داغ دیا۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر ہونے والی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔