گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ نے نمایاں خدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اورتمغہ امتیاز سے نواز تے ہوئے اعزازات عطاءکئے گئے۔
لاہور: گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے یوم پاکستان پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات کو نمایاں خدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اورتمغہ امتیاز سے نواز تے ہوئے اعزازات عطاءکئے گئے۔ ڈاکٹر محمد اشرف طاہرکو شبعہ سا ئنس ، عبد المجید اظہرکو شعبہ سائنس ارضیات ، ڈاکٹر ابو بکر شاہد کو شعبہ طب ، سرمد علی سلطان کو شعبہ فنو ن ہدایت کاری ، راشد محمود کو شعبہ فنو ن براڈ کاسٹنگ ، جاوید اقبال کو شعبہ فنون موسیقی ، استا د اشرف شریف کو شعبہ فنون موسیقی ،محمد زاہد مسعود کو شعبہ ادب ، امر الہی کو شعبہ ادب شاعری ،محمد شفیع شاکر شجاع آٰبادی کو شعبہ ادب شاعری کے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ عاطف عنایت شعبہ انجیرئگ ،نوید اشتیاق ، نذیر عامر مرحوم فن اورپروڈکشن ، پروین ملک شعبہ ادب ،محمد جلیل عالی شعبہ ادب، شہبازحسین شعبہ خدمات پاکستان ، لیاقت علی وڑائچ خدمات پاکستان ،تنویرالحسن خواجہ مرحوم کو خدمات عامہ پرتمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔ ڈاکٹر محمد اقبال شعبہ سائنس حیاتیاتی ٹیکنالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نور شعبہ سائنس ریاضی ، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد شعبہ طب ،مستنصر حسین تارڈ شعبہ ادب، عارف سعید شعبہ خدمات عامہ کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔